عائشہ گلالئی کا مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ عائشہ گلالئی نے چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس قلعے کی محافظ پاک فوج ہے اور پاکستان کا ہر ایک شہری پاک فوج کا سپاہی ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے کہا کہ آج یومِ تکریمِ شہداء پاکستان منایا جا رہا ہے، میں شہداء کے ورثا کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ چوہدری شجاعت میرے لیے انتہائی قابلِ احترام ہیں۔ اس موقع پر چوہدری سرور بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں ق لیگ میں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سب کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی، جمہوریت کی صورت میں لوگوں کو ایک اچھا موقع مل رہا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ خود غرضی اور انا سب سے بری چیز ہوتی ہے، جس شخص میں تکبر آ جائے وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، میں تکبر کی علامت ہے جو کسی شخص میں نہیں آنی چاہیے۔ انہوں یہ بھی کہا کہ  ق لیگ میں شمولیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے