اداکار فیروز خان

فیروز خان اداکاری کے بعد گلوکاری میں بھی قدم رکھنے کو تیار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شو بز انڈسٹری کے مقبول اداکار فیروز خان اداکاری کے بعد گلوکاری میں بھی قدم رکھنے کو تیار ہیں،  خیال رہے کہ اداکار فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں اداکار کو ریپنگ کی پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ فیروز خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ ایسا وقت ہے جب میں آکر تباہی مچاناچاہتا ہوں‘۔ خیال رہے کہ اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ یہ گانا جلد ریلیز ہونے والا ہے‘۔

واضح رہے کہ اداکار فیروز خان کی اس ویڈیو کو اب تک 8 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اداکار کے مداح اُن کے اس گانے کو سننے کے لیے بھی بے تاب ہیں۔ خیال رہے کہ فیروز خان اداکاری کی دنیا میں پہلے ہی اپنا لوہا منوا چکے ہیں اور اب تک کئی کامیاب ڈراموں کے مرکزی کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے