آذربائیجان نے آرمینیا سے ہونے والی جنگ کی تفصیلات جاری کردیں

آذربائیجان نے آرمینیا سے ہونے والی جنگ کی تفصیلات جاری کردیں

آذربائیجان نے قرہ باغ علاقہ میں آرمینیا سے ہونے والی جنگ میں اپنے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق آذربائیجان نے جمعرات کو پہلی مرتبہ اس حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قرہ باغ کے علاقے میں ہونے والی جنگ میں اس کے 2 ہزار 7 سو 83 فوجی جاں بحق ہوئے جب کہ 100 سے زائد اہل کار لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ آرمینیا کے ساتھ آذربائیجان کے علاقائی تنازعے پر 27 اکتوبر کو مسلح جھڑپوں کا آغاز ہوا اور 10 نومبر کو روس کی ثالثی سے ہونے والے معاہدے کے بعد جنگ بندی ہوگئی۔

معاہدے کے بعد آرمینیا نے قرہ باغ میں وہ علاقے آذر بائیجان کو واپس کردیئے جن پر 1990 کی دہائی سے اس نے قبضہ کررکھا تھا۔

آرمینیا نے 14 نومبر کو اپنے جنگی نقصان کی تفصیلات جاری کردی تھیں جس کے مطابق جنگ میں اس کے 2317 فوجی ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

امیر قطر بن سلمان

امیر قطر اور محمد بن سلمان کی غزہ میں جنگ بندی پر تاکید

(پاک صحافت) قطر کے امیر اور سعودی ولی عہد نے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے