سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، 2 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 2 جوان شہید اور 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں کارروائی کی جس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی عمران اللہ اور سپاہی افضل خان شہید ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جبکہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہےکہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے