رانا تنویر

آزاد کشمیر الیکشن چوری کرنے والا مودی کے کھیل کا حصہ بنے گا، رانا تنویر حسین

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے آزاد کشمیر الیکشن کے سے متعلق بیان میں پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کشمیر کا وزیر کیا بنا ،اس کے بڑوں نے کشمیری شہیدوں کے خون کیساتھ غداری کرتے ہوئے کشمیر ہی بیچ دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کشمیری عوام انتخابات میں حکمرانوں کو شکست دیکر ثابت کر دینگے کہ تحریک انصاف کے شہدا کے خون کیساتھ غداری کرتے ہوئے آزاد کشمیر کو بیچ دیا، مسلم لیگ ن ہر پلیٹ فارم پر کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ رانا تنویر حسین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کے عوام نے ضمنی انتخابات میں حکمران جما عت کو شکست دے کرثابت کر دیا ہے کہ ووٹ بنک نواز شریف کا ہے، آزاد کشمیر الیکشن چوری کرنے والا مودی کے کھیل کا حصہ بنے گا، کشمیر الیکشن کو سبوتاژ اور چوری کرنے کی تیاری تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے