رنبیر کپور کو مداح کی جانب سے ہراسانی کا سامنا

(پاک صحافت) بالی ووڈ انڈسٹری میں چاکلیٹی ہیرو کی سی حیثیت رکھنے والے اداکار رنبیر کپور کو مداح کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار کا ڈرائیور گاڑی کا شیشہ نیچے کر کے مداح کو تصویر کھینچنے سے منع بھی کرتا ہے مگر پھر بھی مداح لڑکا ڈھٹائی سے تصویریں بناتا رہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے سبب انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کچھ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ مداح کا اپنے ہیرو کی تصویر لینا ہراسانی کے زمرے میں نہیں آتا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب کچھ کا کہنا ہے کہ بغیر کسی فرد کی اجازت کے تصویر کھینچنا ایک مجرمانہ فعل ہے، کسی انسان کو بھی کسی دوسرے کی ذاتی زندگی میں گھسنے یا بغیر اجازت تصویر لینے کا حق حاصل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے