خواجہ آصف

خواجہ آصف کو عمران خان کے بیان پر جرح کا حق مل گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر جرح کا حق مل گیا۔  ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر منا للہ نے خواجہ آصف کی درخواست منظور کرتے ہوئے خواجہ آصف کو عمران خان کے بیان پر جرح کا حق دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں خواجہ آصف نے سیشن کورٹ کے عمران خان کے بیان پر جرح کے حق سے محروم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ۔ تام خواجہ آصف کی درخواست پر کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہرجانہ کیس میں خواجہ آصف کو عمران خان کے بیان پر جرح کا حق دے دیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سال 2012 میں خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا ، گزشتہ سماعت پر  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا تھا کہ ہتک عزت کایہ کیس کب سے زیر التوا ہے ، جس پر خواجہ آصف کے وکیل نے بتایا کہ یہ کیس سال 2012 سے چل رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے