عدنان صدیقی

عدنان صدیقی کا بھارت میں فلم کی شوٹنگ کے دوران بدسلوکی کا انکشاف

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے انکشاف کیا کہ جب وہ ایک ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کے لیے بھارت گئے تو اس دوران ان کے ساتھ کافی بدسلوکی کی گئی۔ خیال رہے کہ عدنان صدیقی نے حالی ہی میں احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر سے متعلق کافی دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے بھارت میں ایک ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہونے والے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ جب وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے بھارتی شہر پونے پہنچے تو وہاں اُن کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا گیا۔ اداکار نے بتایا کہ فلم کی باقی کاسٹ سے الگ ایک ایسے ہوٹل میں میرے ٹھہرنے کا انتظام کیا گیا جہاں کوئی خاص سہولتیں موجود نہیں تھیں۔

واضح رہے کہ عدنان صدیقی نے بتایا کہ جیسے ہی مجھے فلم کی شوٹنگ کے انتظامات کروانے والے بھارتی عملے کے اس متعصبانہ رویے کا علم ہوا تو میں نے فوری طور پر انتظامیہ سے کہا کہ میرے ٹھہرنے کا انتطام آپ لوگ اسی ہوٹل میں کروائیں جہاں فلم کے باقی اداکاروں ٹھہرے ہوئے ہیں ورنہ میں الگ ہوٹل میں نہیں ٹھہروں گا بلکہ کام چھوڑ کر یہاں سے چلا جاؤں گا۔ اُنہوں نے بتایا کہ جب میں نے اس طرح سخت لہجے میں بات کی تو فوراً بھارتی عملے نے تمام تر انتظامات کروا دیے جس پر وہ پہلے حیلے بہانے کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے