واٹس ایپ

واٹس ایپ میں اب فون کے بغیر اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں آخرکار وہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جو اس میسجنگ پلیٹ فارم کے آغاز سے صارفین کو دستیاب نہیں تھا۔ آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اکاؤنٹس میں لاگ ان ہونے کا متبادل طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے۔ اس طریقہ کار کے تحت صارفین اس وقت اپنے ای میل ایڈریس استعمال کرکے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر لاگ ان ہو سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا مگر WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فیچر کو پہلے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب جاکر بڑے پیمانے پر پیش کیا گیا ہے۔ اس نئے فیچر سے صارفین ای میل ایڈریس کو واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک کر سکیں گے۔ یہ فیچر ایس ایم ایس ویری فکیشن کی جگہ نہیں لے گا بلکہ اس وقت صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جب وہ ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کے کوڈ کو موصول کرنے سے قاصر ہوں گے۔

واضح رہے کہ ای میل ویری فکیشن فیچر اس وقت بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جب آپ کسی ایسی جگہ نئی ڈیوائس پر واٹس ایپ اکاؤنٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کریں گے جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوگا یا کسی نئے فون میں سم لگائے بغیر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے خواہشمند ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سائن ان ہونے کا بیک اپ طریقہ کار ہوگا اور نئے واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کے لیے فون نمبر کے اندراج کی ضرورت برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے