شازیہ مری

نیب آرڈیننس حکومت کے وزراء اور مشیروں کو بچانے کا منصوبہ ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس پی ٹی آئی حکومت کے وزراء اور مشیروں کو قانونی کارروائی سے بچانے کا منصوبہ ہے جس کے تحت پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کو بچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع آئین اور قانون کی توہین ہے، ایسی کون سی مجبوری یا ایمرجنسی ہے جو آرڈیننس کے ذریعے توسیع دی جا رہی ہے۔

رہنما پی پی پی شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ چیئرمین نیب حکومتی وزراء اور مشیروں کو ریلیف دے کر متنازع ہوچکے ہیں۔ عمران خان کا ہیلی کاپٹر کیس، مالم جبہ اسکینڈل، پشاور بی آر ٹی، راولپنڈی رنگ روڈ سمیت کسی اسکینڈل پر کوئی ایکشن نہیں ہوا اور آرڈیننس کے ذریعے پنڈورا پیپرز میں شامل حکومتی ارکان کو ریلیف دینے کی تیاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے