بلیغ الرحمان

ان شاء اللّٰہ یہ سال ملکی ترقی، استحکام اور امن کا سال ثابت ہو گا، گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان نے نئے سال کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ یہ سال ملکی ترقی، استحکام اور امن کا سال ثابت ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ نیا سال سب کے لیے خیر و برکت کا سال ہو۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے جاری بیان میں کہا کہ دعا ہے کہ نیا سال سب کے لیے خیر و برکت کا سال ہو، افواج پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ نئے سال میں ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو۔

واضح رہے کہ بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ نئے سال کے آغاز پر ہمیں کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ کشمیریوں اور فلسطینی بہن بھائیوں کو بھی آزادی کا سورج دیکھنا ضرور نصیب ہو گا۔ اپنے بیان میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملکی ترقی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے