شیری رحمان

عوام مہنگائی کے بم گرانے واے نااہل حکمرانوں کے چہروں کو یاد رکھے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے پی ٹی آئی حکومت کو نااہل ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  عوام ان نااہل حکمرانوں کے چہروں کو یاد رکھے جو ان پر مہنگائی کے بم گرا رہے۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ‏تباہی سرکار کے منی بجٹ سے 150 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں ڈائریکٹ اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے منی بجٹ سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ منی بجٹ کے باعث بالواسطہ سینکڑوں اشیاء مہنگی ہونگی، دو ماہ پہلے وزیراعظم نے 150 ارب کی سبسڈی کا اعلان کیا تھا۔ حکومت کہتی ہے منی بجٹ سے غریب پر صرف 200 ارب کا بوجھ پڑے گا،  ان کا منشور اور دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ نامنظور، نااہل سرکار نامنظور۔ ان  کا کہنا تھا کہ ادویات، فصلوں کے بیج، مشینری، اسٹیشنری، کتابیں، بچوں کا دودھ اور کھانے پینے کی اشیاء مہنگا کرنے سے بنی گالا پر اثر نہیں پڑے گا۔ پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ قیمتون میں اضافے سے عوام پر ضرور اثر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے