عبدالحکیم بلوچ

پی پی امیدوار عبدالحکیم بلوچ کے ہاتھوں عمران خان کو بدترین شکست

کراچی (پاک صحافت) سابق وزیراعظم عمران خان کو 7 حلقوں میں سے ایک ہی نشست پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ این اے 237 ملیر میں پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ سے ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 237 کراچی ملیر 2 کے تمام 194 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ 32567 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جبکہ عمران خان اسی ایک حلقے سے ہار گئے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 22493 ووٹ حاصل کرسکے اور انہیں 10 ہزار 74 ووٹوں کے مارجن سے شکست ہوئی۔ خیال رہے کہ عمران خان قومی اسمبلی کے 7 حلقوں میں سے اب تک کے نتائج کے مطابق 5 پر کامیاب ہوگئے ہیں اور ایک نشست پر انہیں واضح برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے