شرجیل میمن

بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ رہی ہے، شرجیل میمن

کراچی (پا ک صحافت) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بہت جلد  بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ رہی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ جلد ہی کراچی میں نئے روٹس کے لیے بسوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہجلد ہی کراچی میں نئے روٹس کے لیے بسوں کا آغاز کر دیا جائے گا اور  اچھی خبر یہ ہے کہ بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ رہی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ محکمۂ ٹرانسپورٹ شہریوں کی آسانی کے لیے کام کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا ہے کہ اگست اور اکتوبر میں مزید بسیں بھی کراچی پہنچ جائیں گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے