اعجاز اسلم

اداکار اعجاز اسلم نے فضول تنقید کرنے والے صارف کو کھری کھری سنادی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے فضول اور بے جا تنقید کرنے والے ایک صارف کو کھری کھری سنا دی۔ خیال رہے کہ اداکار اعجاز اسلم نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی، جس پر ایک صارف نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اعجاز اسلم نے ہیوی بائیک پر سوار اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر ایک صارف نے کمنٹ میں کہا کہ ’چار دن پہلے تو آپ کے والد کا انتقال ہوا تھا اور آج چِل ہورہا ہے۔‘ صارف کی تنقید پر اداکار نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پُرانی تصویر ہے۔

واضح رہے  کہ اعجاز اسلم نے صارف کو جواب دیتے ہوئے مزید لکھا کہ گھر میں بیٹھ کر لوگوں کو جج کرنے سے اچھا ہے باہر نکل کر لوگوں کی مدد کریں۔ نے صارف کو دعا دی کہ اللہ آپ کو ہدایت اور سکون دے۔یاد رہے کہ رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں اعجاز اسلم کے والد انتقال کر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے