لاہور ہائیکورٹ

ہائیکورٹ نے نیب کو مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا

لاہور (پاک صحافت) لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا پاسپورٹ انہیں واپس کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت کے روبرو پیش نہ ہونے پر معذرت خواہ ہوں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ پیش نہیں ہوئے کوئی بات نہیں، پہلے بھی پاسپورٹ کی واپسی کیلئے متفرق درخواست دائر کی گئی تھی، امجد پرویز نے کہا کہ پہلے والی متفرق درخواست واپس لینا چاہتا ہوں۔

امجد پرویز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سیدھا سیدھا کہا کہ سننے کا موقع فراہم کیئے بغیر سزا نہیں دینی، جس کیس مین سزا تھی وہ پاسپورٹ واپسی میں رکاوٹ بن سکتا تھا لیکن وہ بھی اب نہیں رہا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عدالت نے اپنی تسلی کیلئے پاسپورٹ رکھوایا تھا کیا وہ تسلی ختم ہوگئی؟ وکیل امجد پرویز نے کہا کہ مریم نواز نے چار سال تک انتظار کیا، کوئی ریفرنس دائر یا تفتیش نہیں کی گئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہم ضمانت کے فیصلے میں شرط والے حصے کی ترمیم کریں گے یا اس حصے کو واپس لیں گے؟ عدالت مریم نواز کی ضمانت کے حکم میں ترمیم کرسکتی ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی حکومت کا اس پر کیا جواب ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمیں پاسپورٹ واپس دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مریم نواز کی ضمانت کے خلاف اپیل دائر کی تھی؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے اس بارے میں معلوم نہیں ہے، چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا کہ تو وہ کون بتائے گا؟ یا آپ نے صرف ایک فقرہ سن لیا کہ کچھ نہیں کرنا، مخالفین آجائیں تو زمین آسمان ایک کردیتے ہیں اپنے ہوں تو زمین پر بچھ جاتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی متفرق درخواست منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے