شمعون عباسی کا معروف ماڈل و اداکارہ سے شادی کا اعتراف

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی اداکار و فلمساز شمعون عباسی نے معروف ماڈل و اداکارہ سے شادی کا اعتراف کرلیا۔ شمعون عباسی نے کہا کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ میں نے ایک بار پھر شادی کرلی ہے کیوں کہ میں ہمیشہ سے ایسی شریک حیات چاہتا تھا جو  میری زندگی میں سکون لائے اور بالآخر مجھے یہ سکون شیری شاہ کی صورت میں مل گیا۔‘

تفصیلات کے مطابق شمعون عباسی نے جاری بیان میں بتایا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ میری اور شیری شاہ کی شادی 4 برس قبل ہوئی تھی لیکن سوشل میڈیا کی نفرت انگیزی کی وجہ سے یہ خبر شیئر نہیں کی گئی البتہ چونکہ اب یہ بات سب کے سامنے آچکی ہے تو میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں نہیں نے ہماری شادی کی پوسٹ دیکھنے کے بعد ہمارے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیری شاہ نے بھی اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے شمعون عباسی کو اپنا شوہر لکھتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔ یہ شیری شاہ کی دوسری شادی ہے جبکہ شمعون عباسی کی چوتھی شادی ہے۔ یاد رہے کہ شمعون عباسی اس سے قبل اداکارہ و ماڈل جویریہ عباسی اور اداکارہ و ماڈل عمیمہ ملک سے بھی شادیاں کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے