خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے عرب خلا باز

(پاک صحافت) ناسا کے طویل المدتی خلائی مشن کے دوران متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے تعلق رکھنے والے پہلے عرب خلاباز ’اسپیس واک‘ کریں گے۔ یو اے ای کے سلطان النیادی خلا کا سفر کرنے والے اپنے ملک کے دوسرے اور ’اسپیس واک‘ کرنے والے عرب دنیا کے پہلے خلا باز ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں ناسا کے 6 ماہ طویل  مشن پر موجود ہیں، وہ 28 اپریل کو ناسا کے فلائٹ انجنیئر اسٹیفن باؤن کے ہمراہ ساڑھے 6 گھنٹے طویل ’اسپیس واک‘ کا حصہ ہوں گے۔یو اے ای کے خلاباز سلطان النیادی نے ناسا کے خلا میں مائیکرو گریوٹی میں انسانی خلیے کی نشونما پر تجربات کیلئے بھیجے گئے مشن کے ہمراہ 2 مارچ کو کینیڈی اسپیس اسٹیشن سے خلا کا سفر شروع کیا تھا۔

واضح رہے کہ ’اسپیس واک‘ خلابازوں کے اسپیس شپ یا اسپیس اسٹیشن سے باہر نکل کر اسٹیشن کے مینٹیننس کے کام میں حصہ لینے کو کہتے ہیں، اس کام کیلئے منتخب ہونے والے خلابازوں کا انتخاب بہت ہی پیچیدہ مراحل کے ذریعے کیا جاتا ہے اور یہ کام سرانجام دینے کیلئے خلاباز کو انجنیئرنگ، روبوٹکس اور لائف سپورٹ سسٹمز میں بے انتہا مہارت درکار ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے