شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کی ڈیجیٹل ورلڈ میں انٹری

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے کنگ خان نے بالآخر ڈیجیٹل ورلڈ میں  بھی قدرم رکھ کر  دیا۔ شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ویب سیریز کی ویڈیو  کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک ایسی سر زمین جہاں محبت میں پڑنا آپ کی زندگی کو ختم کردیتا ہے۔ ایک ایسا باغی جوڑا جوکہ اپنے ارد گرد معاشرےکی حدود توڑنے کی ہمت کرتا ہے، اب کیا ان کی محبت زندہ رہے گی؟‘

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان ننے اپنی پوسٹ میں اپنے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چیلیز کے بینر تلے بننے والی فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے اور فلم 25 فروری کو بھارت کی اسٹریمنگ سروس زی فائیو پر ریلیز ہوگی۔ خیال رہے کہ شاہ رخ خان نے ڈیجیٹل ورلڈ میں قدم بطور پروڈیوسر رکھا ہے کیونکہ اس فلم میں وہ اداکاری کرتے نظر نہیں آئیں گے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے بطور پروڈیوسر تو ڈیجیٹل ورلڈ میں اپنی انٹری دے دی ہے لیکن او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر شاہ رخ خان کو اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھنے کے لیے ابھی مداحوں کو کچھ عرصہ مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان نے ڈزنی کی ایک ویب سیریز میں کام کرنے کے لیے معاہدہ کرلیا ہے تاہم ابھی تک مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے