قمر زمان کائرہ

معاشرے کو علم سے آشنا کر کے سیاسی شعور اور سوچ پر عمل پیرا کرنا ہو گا، قمر زمان کائرہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمیں معاشرے کو علم سے آشنا کر کے سیاسی شعور اور سوچ پر عمل پیرا کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ  ہماری ثقافت اور ہمارا ماضی بہت مضبوط ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو اپنی ماں بولی سے دور نہیں کرنا چاہیے، والدین پر لازم ہے زبان اور ثقافت سے مضبوط وابسطہ رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے بین الاقوامی زبانوں کی تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں تقریباً 7 ہزار زبانیں بولی جاتی ہیں، 1400 زبانیں معدوم ہونے کے خدشات سے لاحق ہیں، ہمارے خطے کی بھی تقریبا 28 زبانیں ایسی ہیں جو ختم ہوتی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ برداشت کی روایت کو عام کیے بغیر معاشرے میں برداشت اور شعور کو عام نہیں کر سکتے، کثیر الجہتی اور کثیر اللسانیت سے جمہوری معاشرے توانا ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جدید سائنس کو ہم انگریزی میں پڑھا تو سکتے ہیں مگر اپنی زبان میں مزید اچھا سمجھایا جا سکتا ہے، بطور حکومت میری خواہش ہے دارالترجمہ قائم کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے