شہباز شریف

قوم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے اور مشکلات میں کامیابی کا عزم رکھے،شہباز شریف کا پیغام

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے   ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں ا یک اہم پیغام جاری کیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے اور مشکلات میں کامیابی کا عزم رکھے۔

تفصیلات  کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی  میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ کوئی ایسی رکاوٹ نہیں جسے قوم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے دور نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا نصب العین کام، کام اور کام قوم کے  روشن مستقبل کے لیے  مینارہ نور ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے جاری پیغام میں مزید  لکھا کہ قوم متحد اور پرعزم ہو تواس کے سامنے کوئی مشکل یا رکاوٹ ٹھہر نہیں سکتی۔ قائداعظم ؒ کے ”کام، کام اور کام“ کا راہنما نصب العین قوم کے لئے مشعل راہ ہے کہ وہ خودانحصاری اور روشن مستقبل کے لئے اپنی قوتوں کو مجتمع کرکے آگے بڑھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے