شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کا ٹیزر ریلیز

(پاک صحافت) بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے 57 ویں سالگرہ پر مداحوں کے لیے اپنی نئی فلم پٹھان کا ٹیزر ریلیز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فلم اگلے سال 25 جنوری کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایکشن، ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور فلم پٹھان میں اداکار جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔ دنیا بھر میں موجود شاہ رخ خان کے مداحوں کو اس فلم کا بے چینی کے ساتھ انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے