آصف زرداری

اے این پی کا صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) اے این پی نے صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری اور اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

اے این پی کی جانب سے نو فروری کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے صدارتی انتخاب میں حمایت پر اے این پی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کیے جانے کے بعد انتخابی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے