سرمایہ کاری

چینی کمپنیوں نے کراچی میں سرمایہ کاری کی دعوت قبول کرلی

بیجنگ (پاک صحافت) چینی کمپنیوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی میں مشترکہ سرمایہ کاری کرنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چین کی صف اول کی کمپنیوں کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور 10 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر مل کر کام کرنے کی پیشکش کی۔ چینی کمپنیوں نے کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت قبول کرلی ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے گوادر ہوائی اڈے پر کام کی رفتار تیز کرنے اور رواں سال کے آخر تک مکمل کرنے پر اصرار کیا ہے۔ چینی کمپنی نے اگلے سال کی ابتدا میں گوادر ہوائی اڈے کی تعمیر کی تکمیل کی یقینی دہانی کرادی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آگاہ ہوں کہ ماضی میں بہت مسائل آئے ہیں جس پر ہم معذرت خواہ ہیں، 11 اپریل 2022 کو اقتدار سنبھالنے کے بعد کمپنیوں کو درپیش مسائل حل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کو واجب الادا 160 ارب روپے کی ادائیگی کرچکے ہیں، 50 ارب روپے گزشتہ روز ادا کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے