خواجہ سعد رفیق

آئین اور انصاف کے نام پر عدل کا کھلواڑ کسی صورت قبول نہیں۔ خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آئین اور انصاف کے نام پر عدل کا کھلواڑ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی کے نام پر تباہی مسلط کرنے والے ریاستی سہولت کار کسی سماجی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ ذاتی مفادات اور گروہی بالا دستی کیلئے سرگرم ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ احمقوں کا ایک بڑا گروہ ایک فریبی کو نجات دہندہ سمجھ بیٹھا ہے، آئین اور انصاف کے نام پر عدل کا کھلواڑ قبول ہے نہ گوارا، اس مقصد کیلئے بات کرنا پڑی یا لڑائی، جو مناسب ہوا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بارہا ہمارے ہاتھ پاوں باندھ کر میدان میں پھینکا گیا مگر اس بار نہیں، انصاف کے نام پر انصاف کا خون تسلیم نہیں کریں گے۔ اقتدار رہے یا جائے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی اصولوں پر کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے