سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کو بڑا دھچکا، خیلجی ممالک میں پابندی عائد

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ پر مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک میں پابندی عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہندو مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم کو کویت، عمان اور قطر سمیت مختلف خلیجی ریاستوں نے اسلام مخالف ہونے کے باعث ممنوع قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف اس فلم میں مرکزی کردار جبکہ عمران ہاشمی عالمی دہشت گرد تنظیم کے رہنما کا منفی کردار نبھا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے، تاہم یہ فلم بھی پہلی 2 فلموں کی طرح اپنا جادو نہ چلا سکی۔

واضح رہے کہ ابتدائی تخمیے کے مطابق فلم تیسرے دن باکس آفس پر صرف 42 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی جو کہ اعداد و شمار کے مطابق پہلے 2 دنوں کے کاروبار کے مقابلے میں کم ہے اور اب خیال کیا جا رہا ہے کہ خلیجی ممالک میں پابندی کے بعد ’ٹائیگر 3‘ کے کاروبار کو نقصان پہنچے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کرنے پر کویت اور قطر میں تامل فلم ’بیسٹ‘ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے