اسلم غوری

فواد چوہدری عمران خان کو ذلیل کروانا چاہتے ہیں، اسلم غوری

کراچی (پاک صحافت) جے یو  آئی کے ترجمان اسلم غوری نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فواد چوہدری اپنے بیانات سے عمران خان کو مزید ذلیل کروانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے جانے کا وقت آگیا ہے اس لئے ایسے بیانات دے کر عمران خان کو مزید ذلیل کروانا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام غوری  وفاقی وزراء فواد  چوہدری اور شہباز گل کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کارکنوں اور ایم این ایز کی رہائی کے لئے معافی مانگنے کا بیان مضحکہ خیز ہے، گاؤں کے مراثی جوتے کھانے کو بھی اپنا اعزاز سمجھتے ہیں، یہی حال شہباز گل اور فواد چوہدری کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت یہ ہے کہ ہمارا پالا انتہائی بزدل دشمن سے پڑا ہے۔

واضح رہے کہ جے یو آئی ترجمان نے مزید کہاکہ ان کے ساتھ  ایسا حشر کریں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی۔ اسلم غوری نے یہ بی کہا کہ لیکن نیازی کی تو نسل ہی نہیں ، جو ہے وہ یہودیوں کے پاس ہے، جے یو آئی پر امن مذہبی سیاسی جماعت ہے، آئین اور قانون کے دائرے سے باہر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے