انسٹاگرام

اب آپ انسٹاگرام پوسٹس اور ریلز کو قریبی دوستوں تک محدود کر سکتے ہیں

(پاک صحافت) انسٹاگرام نے کلوز فرینڈز کا فیچر مزید بہتر بنا دیا ہے۔ میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کے اس فیچر میں پوسٹس اور ریلز کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ ابھی انسٹاگرام پر صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی تمام پوسٹس اور ریلز کو ہر فرد (جو ان کو فالو کر رہا ہو) دیکھ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب پوسٹس اور ریلز کو کلوز فرینڈز میں شامل کرنے کے بعد صارفین انہیں اپنے فالوورز کی بجائے مخصوص افراد تک محدود رکھ سکیں گے۔کمپنی کے مطابق صارفین کلوز فرینڈز فیچر کو اپنے پیاروں سے جڑنے کے لیے استعمال کر سکیں گے اور اسی لیے پوسٹس اور ریلز کو اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے۔

واضح رہے کہ پوسٹ یا ریل کو شیئر کرتے ہوئے آڈینس بٹن پر کلک کرکے کلوز فرینڈز کے آپشن کا انتخاب کریں۔ ایسا کرنے کے بعد پوسٹ یا ریل پر گرین اسٹار کا لیبل بن جائے گا، جس کے بعد کلوز فرینڈز کی لسٹ میں شامل افراد ہی اس مواد کو دیکھ سکیں گے۔ خیال رہے کہ فیس بک میں اس طرح کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے اور صارفین مختلف لسٹس تیار کرکے ان کے ساتھ الگ الگ پوسٹس شیئر کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے