نثار کھوڑو

پاکستان کو سلیکشن نہیں الیکشن چاہئیں، نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سلیکشن نہیں الیکشن چاہئیں۔ نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھرپارکر کا جلسہ سب سے بڑا مانا جا رہا ہے، یہ پورے سندھ کا نہیں بلکہ 3 اضلاع کا جلسہ تھا، کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ جلسہ لاہور کے جلسے سے بھی بڑا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام دوستی کا ثبوت دے کر آگے بڑھی ہے، طاقت کا سر چشمہ صرف عوام ہیں، لوگوں نے مانا ہے کہ اب مقابلے کا وقت ہے، کل چیئرمین پی ٹی آئی کو سلیکٹیڈ کہتےتھے، اب نواز شریف کو بھی یہ لقب مل گیا، پاکستان کو سلیکشن نہیں الیکشن چاہئیں۔

واضح رہے کہ صدر پیپلز پارٹی سندھ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کو مضبوط بنائیں، ہم کبھی بھی ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد میں نہیں لڑے لیکن الیکشن میں کامیابی کے بعد ہم نے ایم کیو ایم کے ساتھ مخلوط حکومت ضرور بنائی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ان سے پوچھیں کہ وہ دور یاد کریں جب ان کے خلاف آپریشن ہوا، سب کو تاریخ یاد رکھنا چاہیے، بھولنی نہیں چاہیے، اٹھارہویں ترمیم میں یہ تمام پارٹیاں ایک ساتھ تھیں، آج آوازیں آ رہی ہیں کہ اٹھارہویں ترمیم کو ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے