راکھی ساونت

رتیش سے شادی کے وقت روتے ہوئے مہندی لگائی تھی، راکھی کا انکشاف

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے رتیش سے شادی کے وقت روتے ہوئے مہندی لگائی تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ جب رتیش شادی کرنے آرہے تھے تو میں نے مہندی لگوائی تھی لیکن وہ مہندی لگواتے ہوئے رو رہی تھی اور اس وقت میرے آنسو اس مہندی پر گِر پڑے تھے کیونکہ وہ دل سے شادی کے لیے راضی نہیں تھے۔

تفصیلات کے مطابق راکھی ساونت نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ اسے مہندی لگانا نہیں کہتے جبکہ افسانہ خان کی شادی میں دل سے مہندی لگائی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ زیادہ اسمارٹ بننے کی کوشش نہ کریں، میری تصویروں کو ایڈٹ کرنے والوں کو میں خوب ماروں گی۔ تاہم بعدازاں راکھی نے اپنی مہندی کیمرے کو دکھائی اور کہا کہ یہ ہوتی ہے اصلی مہندی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں راکھی ساونت نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ساتھ علیحدگی کی خبر سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ رتیش اور میں نے اب الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راکھی ساونت نے مزید کہا تھاکہ بگ باس شو کے بعد بہت کچھ ہوا ہے، میں کچھ چیزوں سے لاعلم تھی جو میرے قابو سے باہر تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے