ایپل

ایپل کی جانب سے رواں سال ایم ٹو کےحامل چار میک کمپیوٹر جاری کرنے کا اعلان

کیلیفورنیا (پاک صحافت) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے رواں سال ایم ٹو کےحامل چار میک کمپیوٹرجاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی اس سال اپنے چار لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر سسٹم میں ایم ٹو نامی نئی اور جدید چپ پیش کررہا ہے۔ خیال رہے کہ اس نئے اور تیز رفتار پروسیسر کی بدولت میک بک ایئر اور میک بک پرو شاندار رفتار سے کام کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  رواں سال کے آخر تک اور شاید کرسمس کے وقت پر ایم ٹو چپ والےچار ماڈل ریلیز کئے جائیں گے۔ ان میں 13 انچ والی میک بک پرو، میک منی، 24 انچ کا آئی میک، اور وہ میک بک ایئر شامل ہوگئی جس کےڈیزائن میں غیرمعمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔  یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں اس کے دو ماڈل مارچ میں پیش کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اگرچہ ایم ٹو نے اپنے نئے سی پی یو کےبارے میں کوئی معلومات نہیں دی ہے لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق یہ غیرمعمولی طور پر تیز ہوگا۔ اس میں بھی ایٹ کور آرٹیکیچر شامل کیا گیا ہے۔ تاہم گرافک کور 8 سے 10 تک ہوسکتے ہیں۔ تاہم یہ بات بھی کہی جارہی ہے کہ ایم تھری چپ 2023 میں سامنے آسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے