تنقید کے باوجود بھی زیادہ لوگ پیسے خرچ کرکے میری ہی فلمیں دیکھتے ہیں، ہمایوں سعید کا ناقدین کو جواب

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ ناقدین جتنی مرضی تنقید کرلیں، پھر بھی زیادہ لوگ پیسے خرچ کرکے صرف میری فلمیں دیکھنے آتے ہیں۔ ہمایوں سعید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے خود پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ہر کامیاب شخص کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہاں تک کہ اُسے مختلف تنازعات میں بھی پھنسا دیا جاتا ہے اور ایسا وہ لوگ کرتے ہیں جو اُس کامیاب شخص سے کم شہرت رکھتے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ ہم پر تنقید ہمیشہ ہم سے نچلے درجے کے لوگ ہی کرتے ہیں کبھی بھی ہم سے زیادہ کامیاب لوگ ہم پر تنقید نہیں کریں گے اور میرا ماننا یہ ہے کہ اگر کسی اداکار پر تنقید نہیں ہوتی تو اُسے خود پر غور کرنا چاہیے کہ اُس کے کام میں ایسی کونسی خامی ہے کہ اُسے تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ کامیاب لوگوں پر ہمیشہ تنقید ہوتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کچھ لوگ میری عُمر کی وجہ سے بھی مجھ پر تنقید کرتے ہیں کہ اسے ابھی تک فلموں میں بطور ہیرو نظر آ رہا ہے تو اُن لوگوں کے لیے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جس دن لوگ میری فلم کا ٹکٹ خرید کر میری فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں گے تو اُس دن سمجھ جاؤں گا کہ میں اب ہیرو نہیں رہا یا شاید اب میں اچھا کام نہیں کر رہا۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ ناقدین جتنی مرضی تنقید کرلیں لیکن اس کے باوجود بھی لوگ پیسے خرچ کرکے سب سے زیادہ میری ہی فلمیں دیکھنے سینما گھروں میں آتے ہیں اور ناقدین تو میری پہلی فلم سے ہی مجھ پر تنقید کرتے آ رہے ہیں اور وہ مستقبل میں بھی تنقید کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے