مولانا عبدالغفور حیدری

اپوزیشن رہنماوں کیخلاف جھوٹے مقدمات بنانا نیب کا مشغلہ بن چکا۔ عبدالغفور حیدری

لاہور (پاک صحافت) عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماوں کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات بنانا اس وقت نیب کا مشغلہ بن چکا ہے۔ نیب کرپشن کے خلاف نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کے خلاف کام کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ نیب کو اس وقت موجودہ حکومت اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کررہی ہے۔ نیب کے یکطرفہ اور بے بنیاد کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں۔ حکومت نیب قوانین کی آڑ میں سیاسی مخالفین کو نشانہ بنارہی ہے۔

عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ نیب کو ماضی کی حکومتیں بھی اپنے مفاد کے لئے استعمال کرتی رہی ہیں لیکن آج یہ ادارہ کھل کر حکومت کی تابعداری کررہا ہے۔ حکومتی کرپشن پر نیب بالکل خاموش ہے۔ موجودہ اسمبلیاں جعلی ہیں اور ہم ان میں بیٹھنا نہیں چاہتے۔ اس وقت اپوزیشن کی تمام جماعتیں حکومت کے خلاف متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر اختلاف کی وجہ سے پی ڈی ایم حکومت کے بجائے آپس میں دست و گریباں ہے لیکن جلد اس صورت حال پر قابو پالیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے