خلیل الرحمان قمر

خلیل الرحمٰن قمر نے ڈھائی سالہ بیٹی کے انتقال کی درد بھری داستان سنا دی

(پاک صحافت) معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اپنی ڈھائی سالہ بیٹی کے انتقال کی درد بھری داستان سنا دی۔ خیال رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں  بات کی۔

تفصیلات کے مطابق  خلیل الرحمٰن قمر نے بتایا کہ میں اپنی بیٹی کے انتقال پر دھاڑیں مار مار کر رویا ہوں جو موت کے وقت ڈھائی سال کی تھی اور اس نے غلطی سے پیٹرول پی لیا تھا اور میں 13 نومبر کا وہ بدترین اور تکلیف دہ دن کبھی نہیں بھولا۔ ڈرامہ نگار نے بتایا کہ میں تب ایک بینک میں نوکری کرتا تھا اور ہمارے پاس اس وقت گاڑیاں نہیں ہوتی تھیں، بس موٹر سائیکلیں تھیں، ایک میں پیٹرول ختم ہو گیا تھا تو دوسری موٹر سائیکل سے اس میں پیٹرول ڈال رہے تھے، اتنے میں دروازے پر دستک ہوئی۔

اُنہوں نے بتایا کہ دروازے پر دستک سنائی دی تو جو موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈال رہا تھا وہ پیٹرول وہیں چھوڑ کر دروازہ کھولنے چلے گیا، فیملی کے کچھ افراد اور میری بیٹی باہر سے سیر کر کے آئے تھے تو بیٹی پیاسی تھی اور پیٹرول ایک اسٹیل کے گلاس میں تھا جو اس نے پی لیا۔خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت میں وہاں موجود نہیں تھا اگر میں ہوتا تو میں یہ غلطی کبھی نہیں کرتا کیونکہ مجھے اللہ نے بچے پالنے کا ہنر عطاء کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے