ٹک ٹاک

ٹک ٹاک پر ویڈیوز پوسٹ کیے بغیر بھی پیسے کمانا آسان ہوگیا

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کو اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کمانے کا موقع فراہم کرنے لیے نئی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ اس مقصد کے لیے ٹک ٹاک میں وائرل فلٹرز اور ایفیکٹس تیار کرنے والے افراد کے لیے آمدنی کا حصول آسان بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مئی 2023 میں ٹک ٹاک کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ویڈیوز پوسٹ کیے بغیر بھی صارفین کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے آمدنی کا حصول ممکن بنایا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے ویڈیو شیئرنگ ایپ کی جانب سے ‘ایفیکٹ کریٹیر ریوارڈز’ فنڈ متعارف کرایا گیا تھا۔ اس فنڈ کے ذریعے صارفین اپنے تیار کردہ وائرل فلٹرز اور اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ایفیکٹس کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔ اس وقت بتایا گیا تھا کہ کمپنی نے فنڈ کے لیے 60 لاکھ ڈالرز مختص کیے ہیں جبکہ یہ آغاز میں امریکا، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین اور برطانیہ کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اب اس پروگرام میں شمولیت کی شرائط کو نرم کیا گیا ہے جبکہ مزید ممالک کے صارفین کو بھی اس کاحصہ بننے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے شرائط کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔کمپنی کی جانب سے زیادہ آمدنی کے لیے اضافی ایک لاکھ ویڈیوز کی شرط بھی ختم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے