قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ کا علی رضا سدپارہ کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار

لاہور (پا ک صحافت) مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے علی رضا سدپارہ کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوہ پیما علی رضا سدپارہ گلگت بلتستان کے عظیم بیٹے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوہ پیمائی کے حوالے سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کا اہم مقام ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے علی رضا سدپارہ کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا، تعزتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ  علی رضا سدپارہ گلگت بلتستان کے عظیم بیٹے تھے، جنہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں 17 مرتبہ سر کیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی سرزمین نے دنیا کے عظیم کوہ پیماہ پیدا کیے ہیں۔

واضح ڑہے کہ قمر زمان کائرہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ  دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں گلگت بلتستان کے کوہ پیماؤں نے اپنی جانوں کا نذرانہ تک پیش کیا ہے۔مشیر آمور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنے گلگت بلتستان کے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ خیال رہے کہ اسکردو میں 66 سالہ  نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے ہیں۔علی رضا سدپارہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 بار سر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے