جنت مرز ا کو بلاک بسٹر ثابت ہونے والے ڈراموں کی آفر مسترد کرنے کا پچھتاوا

(پاک صحافت) پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، اداکارہ، ماڈل و یوٹیوبر جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بلاک بسٹر ثابت ہونے والے ڈراموں کی آفر مسترد کرنے کا پچھتاوا ہے۔اداکارہ بتانا ہے کہ کیوں کہ وہ زیادہ تر جاپان میں رہتی ہیں اس لیے وہ یہ ڈرامے نہیں کر سکیں۔

تفصیلات کے مطابق فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ اور ’دل موڑ دے‘ کی اداکارہ جنت مرزا گزشتہ دنوں کراچی میں موجود تھیں، اس دوران انہوں نے مختلف شوز، انٹرویوز، تقریبات اور فوٹو شوٹس میں حصہ لیا اور شہرِ قائد کراچی میں سیر سپاٹے بھی کیے۔ انہوں نے کراچی میں اپنے قیام کے دوران کی خوبصورت تصویریں بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھیں۔تصویریں شیئر کرتے ہوئے جنت مرزا کا بتانا ہے کہ کراچی کے لوگ اُن کے ساتھ بہت اچھا سلوک کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا تھا جسے اب عید کے موقع پر نشر کیا گیا ہے۔ جنت مرزا کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُنہیں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں بلاک بسٹر ثابت ہونے والے ڈرامے ’پری زاد‘ اور ہم کہاں کے سچے تھے‘ کی آفر ہوئی تھی۔جنت مرزا نے کہا ہے کہ اُنہیں ’ہم کہاں کہ سچت تھے‘ میں اداکارہ کبریٰ خان کا کردار (منفی) اور ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ میں اداکارہ اُشنا شاہ کا کردار آفر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے