خورشید شاہ

9 مئی کا واقعہ تشدد اور انتشار کیلئے کھلی چھوٹ دینے کا نتیجہ ہے۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ تشدد اور انتشار کے لیے کھلی چھوٹ دینے کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جھوٹ اور فریب کی سیاست زیادہ دیر نہیں چلتی۔ 2014ء میں قانون شکنوں کو کھلی چھٹی نہ دی جاتی تو 9 مئی کا واقعہ کبھی پیش نہ آتا، تشدد، انتشار اور عدم استحکام کے ہر ایجنڈے کی سختی سے بیخ کنی ہونی چاہیے۔

سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی سیاسی جماعت کا ایجنڈا ملکی سالمیت، عوام کی ترقی اور خوشحالی ہوتا ہے۔ ماضی کی حکومت کے پاس عوام کی ترقی اور خوشحالی کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا، جس سیاست سے فتنہ اور فساد پھیلے وہ سیاست نہیں ہے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا کہ جمہوریت میں بات چیت سے مسائل کا حل نکالا جاتا ہے، موجودہ سیاسی اور معاشی مسائل کا حل بھی مذاکرات اور بات چیت سے نکلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے