جاوید لطیف

عمران خان کہہ رہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد بوٹ والوں نے کیا ہے۔ جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کہہ رہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد بوٹوں والوں نے کیا ہے، اس کی حکومت ایجنسیاں چلاتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان 2002 سے 2006 تک ایک ہی بات کرتے تھے، وہ کہتے تھے مشرف کے ہوتے نواز شریف کو انصاف نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب نوکری سے اترے تو کہنا شروع کردیا جج اور جنرل بند کمروں میں فیصلے کرتے ہیں۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ مجھے تو ایجنسیاں حکومتوں کی کمزوریاں بتاتی تھیں، انہوں نے کہا میری حکومت تو ایجنسیاں چلاتی رہیں۔ ایک جماعت کے سربراہ اور 3 دفعہ کے وزیراعظم کو آج تک ٹی وی پر آنا منع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کو آپ سہولت دے رہے ہیں، دوسرے کو آپ بلیک آؤٹ کر رہے ہیں، اس نے بےشرم، بدبخت رشدی کی حمایت میں بات کی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے