رانا ثناءاللہ

صدر عارف علوی فارن فنڈنگ کیس میں شریک ملزم ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی فارن فنڈنگ کیس میں شریک ملزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی عمران خان کا آلہ کار بننے کی بجائے آئینی ذمہ داریاں پوری کریں۔ صدر عارف علوی کا انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، آئین انہیں اس طرح کا کوئی اختیار نہیں دیتا، صدر علوی ماضی میں بھی عمران خان کے کہنے پر غیرآئینی اقدامات کرچکے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا خیال تھا کہ دہشتگرد خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں اپنی کارروائیاں کریں گے لیکن ان لوگوں نے کراچی میں بھی حملہ کردیا جو کہ سہولت کاروں کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کراچی حملے کے سہولت کاروں کو تلاش کرکے انجام تک پہنچائے گئی۔ سندھ کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی نسبت بہت بہتر ہے، وفاق انہیں مزید سہولیات فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے