ایک اور ملک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کردیا

ایک اور ملک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کردیا

کوسوو (پاک صحافت) ایک اور اسلامی ملک کوسوو نے اسرائل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی اسرائل کے ساتھ بہتر روابط برقرار کیئے جائیں گے جو ملک کے لیئے اہم لمحہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کوسوو کی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے آئندہ ہفتے باضابطہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، ملک کی تاریخ کا ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ میلیزا ہرڈینج اسٹوبلا نے کہا کہ وہ اور ان کے اسرائیلی ہم منصب گیبریل اشکنازی یکم فروری کو ایک تقریب کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنا کوسوو کے لئے ایک سب سے بڑی کامیابی ہے جس کا سہرہ ہمارے مشترکہ اور ابدی اتحادی امریکہ کو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کوسوو اور اسرائیل کے مابین باہمی تعلقات کے حوالے سے فیصلہ گذشتہ ستمبر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس میں کوسوو سربیا کے رہنماؤں کے سربراہی میں کیا گیا تھا۔

کوسوو کی تقریباً 97 فیصد آبادی مسلمان ہے، باقی 3 فیصد دوسرے مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد عیسائیوں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فرانسیسی سیاستدان

یوکرین میں مغربی ہتھیاروں کا بڑا حصہ چوری ہوجاتا ہے۔ فرانسیسی سیاست دان

(پاک صحافت) فرانسیسی پیٹریاٹ پارٹی کے رہنما فلورین فلپ نے کہا کہ کیف کو فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے