بالی وڈ کنگ شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ کام کرکے مزہ آتا ہے، نواز الدین صدیقی

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ کام کرکے مزہ آتا ہے۔  یاد رہے کہ نوازالدین صدیقی نے شاہ رخ کے ساتھ 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم رئیس میں اور سلمان خان کے ساتھ 2014 کی فلم کک اور 2015 کی بجرنگی بھائی جان میں کام کیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں نواز الدین صدیقی نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ریہرسل میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگتا ہے، وہیں سلمان خان بہت فیاض آدمی ہیں۔ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی خاص بات یہی ہے کہ ہم بہت زیادہ ریہرسل کرتے تھے۔

واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی  نے مزید بتایا کہ جب ٹیم یہ سمجھتی تھی کہ کسی خاص شوٹ کو پھر سے کیا جائے تو ہم اسے دوبارہ شوٹ کرتے۔ ان کے مطابق سلمان خان بہت فیاض اور کھلے دل کے آدمی ہیں، ان کی فیاضی کا یہ عالم ہوتا ہے کہ وہ اپنے بہترین ڈائیلاگ بھی آپ کو دے دیتے ہیں، مجھے بھائی کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے