سراج الحق

سراج الحق کی گاڑی کے قریب دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق و زخمی

ژوب (پاک صحافت) سراج الحق کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سراج الحق ژوب میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئے پہنچے تھے، جیسے ہی وہ گاڑی سے اترے تو دھماکہ ہوگیا تاہم وہ دھماکے میں محفوظ رہے۔

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے