ریحام خان

عمران خان کو اپنے جرائم پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ ریحام خان

اسلام آباد (پاک صحافت) ریحام خان کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کے تمام جرائم قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، انہیں اپنے جرائم پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اب سیاست چھوڑ کر گرفتاری دینی چاہیے۔ پارٹی عام کارکنان کے حوالے کرنی چاہیے، عمران خان کو اپنے جرائم پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

ریحام خان کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل ہے کہ جلد تحریک انصاف پر پابندی لگائیں۔ انہوں نے کہا بیرون ممالک سے پیسے لے کر پاکستان کے خلاف کام کرنے والی جماعت پاکستان میں سیاست کیسے کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھیں پی ٹی آئی چاہتی کیا ہے؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے