کورونا وائرس

کورونا کی چوتھی لہر میں شدت، مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے بڑھ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت آنے لگی، این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وبا کے مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے بڑھ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 980 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 27 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 908 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 09 فیصد ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 582 ہو گئی جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 73 ہزار 284 ہو چکی ہے۔ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں اب تک کُل 1 کروڑ 90 لاکھ 67 ہزار 352 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 37 ہزار 499 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 119 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 13 ہزار 203 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 382 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 50 لاکھ 56 ہزار 787 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے