عامر خان

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے فلموں سے عارضی وقفہ لے لیا

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے فلموں سے عارضی وقفہ لے لیا۔ وہ کچھ وقت گزارنے کے لیے بھارت سے باہر چلے گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عامر خان وپاسنا میڈیٹیشن پروگرام کے سلسلے میں شرکت کے لیے نیپال روانہ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  عامر خان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہاں وہ تقریباً 10 دن رہیں گے اور اسی سلسلے میں انہوں نے فلموں سے عارضی وقفہ لے لیا ہے۔  نیپال میں موجود مذکورہ میڈیٹیشن پروگرام کی ترجمان روپ جوتی نے تصدیق کی تھی کہ عامر خان اس وقت نیپال میں ہی ہیں۔

واضح رہے کہ عامر خان کی جانب سے یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ وہ مزید کتنے دن کا وقفہ لیں گے، تاہم یہ واضح ہے کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے گزشتہ برس اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ فلموں سے بریک لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے