حمزہ شہباز

خان صاحب کدھر ہیں وہ 20 لاکھ لوگ جو آپ نے لے کر آنے تھے؟ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کدھر ہیں وہ 20 لاکھ لوگ جو آپ نے لے کر آنے تھے؟ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی دھرنے سے بھاگ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حمزہ شہباز نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ دھرنے سے اب جلسے پر آگئے ہیں،  اور یہ جلسے سے بھی بھاگیں گے، عمران خان نے ایک بار پھر یو ٹرن لے لیا ہے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ کوئی غیر آئینی غیر قانونی مطالبہ نہیں مانا جائے گا۔ خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کے لیے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کر دیے گئے ہیں جب کہ جی ٹی روڈ اور موٹر ویز پر رکاوٹیں لگا کر لاہور اور پشاور سے اسلام آباد جانے وا لے راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے