فضل الرحمان

آئی ایم ایف ایسٹ انڈیا بن کر ہماری آزادی چھین رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے صدر و جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایسٹ انڈیا بن کر ہماری آزادی چھین رہی ہے جب کہ حکومت کو ہر کام کیلئے ایف اے ٹی ایف سے اجازت لینا پڑے گی، حکومت کویہ قانون پاس نہیں کرنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے بجٹ میں غلط اعدادو شمار پیش کیے گئے اور  غلط بیانی کا سارا ملبہ شوکت ترین پر ڈال دیاگیا ان پر رحم آتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں شاعر سلمان گیلانی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے وفاقی بجٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ لوگ معیشت کوبہتربنانے کی صلاحیت سے عاری ہیں، بجٹ میں غلط اعدادو شمار پیش کیے گئے، عام آدمی مہنگائی میں پس رہا ہے جب کہ ایک طبقہ اپنی خوشحالی کو ملکی خوشحالی سمجھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے