چیٹ جی پی ٹی کا غلط استعمال، شہری گرفتار

(پاک صحافت) چینی پولیس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس ٹول چیٹ جی پی ٹی کے غلط استعمال پر شہری کو گرفتار کرلیا ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی پولیس نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹرین حادثے کی جعلی خبریں بنانے اور اسے آن لائن پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے غلط استعمال پر یہ چین میں پہلی گرفتاری ہے۔ چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کی پولیس نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ہانگ نامی ایک مشتبہ شخص کو غلط معلومات پھیلانے کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ اس وقت سامنے آیاجب کاؤنٹی پولیس بیورو کے سائبر ڈویژن نے ایک جعلی خبر دیکھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 25 اپریل کو مقامی ٹرین حادثے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ سائبرسکیوریٹی افسران نے اس خبر کو بیک وقت 20 سے زیادہ اکاؤنٹس کے ذریعے چینی سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے دیکھا، اس جعلی خبر پر 15 ہزار سے زائد کلکس موجود تھے اور اسی وجہ سے حکام کی توجہ اس جعلی خبر پر پڑی۔پبلک سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے مطابق ملزم ہانگ پر غلط معلومات اور خوف پھیلانے کا الزام ہے جس میں عام طور پر زیادہ سے زیادہ پانچ سال کی سزا ہوسکتی ہے لیکن کچھ معاملات میں جو خاص طور پر سنگین سمجھے جاتے ہیں، مجرموں کو 10 سال تک قید اور اضافی سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے