عطا تارڑ

پی ٹی آئی نے حکمت عملی کے تحت اپنے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرائے، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی  آئی) نےحکمت عملی کے تحت اپنےامیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اگلی بار پارٹی ٹکٹ نہ لینے کی چہ میگوئیاں کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما عطا تارٹ نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج کل پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان کی تصویر بھی نہیں لگا رہے ۔ عوام نے ضمنی انتخاب میں ووٹ کو عزت دیتے ہوئے اپنا فیصلہ دیا، لاہور کل بھی مسلم لیگ نون کا گڑھ تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔

واضح رہے کہ عطاء تارڑ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مہنگائی کیخلاف عوام کے رد عمل کے ڈر سے  پی ٹی آئی والے  بھاگ گئے، ڈسکہ میں انہوں نے پریزائیڈنگ افسر غائب کروا دیئے، جبکہ کل عوام نے ووٹ کو عزت دیتے ہوئے اپنا فیصلہ دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ضمنی انتخابات مسلم لیگ نون نے جیتے ہیں، کل بھی عوام نے شیر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے